پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحر کا آغاز 

Aug 09, 2021 | 20:04:PM
پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحر کا آغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحر کا آغاز ہوگیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کی افتتاحی  تقریب کراچی میں منعقد کی گئی،امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
 نیول چیف نے کہاکہ سی پیک اور گوادر پورٹ سے بحری تجارت میں اضافہ کے ساتھ پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ بلا تعطل بحری تجارت پر منحصر معاشی ترقی میں پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے، بحری مشق شمشیر بحر میں تینوں افواج اورمتعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصد ملکی بحری حکمت عملی کے نئے تصورات کی عملی جانچ اور نفاذہے، مشق شمشیر بحر کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔میرا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کر کٹر بنا ڈالا۔۔سو شل میڈیا پر مذاق کا نشا نہ بن گئیں