ایران امریکہ مذاکرات کی کامیابی کیلئےعلمادعاؤں کااہتمام کریں؛سردارمحمدیوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانسہرہ سید نعمان شاہ)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پاکستان کے علماء نماز جمعہ میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
مانسہرہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کی طرف سے پاکستان پر ثالثی کا کردار پوری قوم کیلئے فخر ہے،امریکہ ایران جنگ بندی کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈپٹی وزیراعظم کی سفارتی کوششوں سے دنیا میں جنگ کے مزید خطرات ٹل گئے،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور ڈپٹی وزیراعظم کی کوششیں لائق تحسین ہیں،پاکستان کی بہترین سفارتی جدوجہد کے باعث عالمی خطرات کم ہو گئے ہیں،پاکستان کے ثالثی کے کردار پر ایران اور امریکہ کا اعتماد کا اظہار کیا ۔
سردار محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی حیثیت تسلیم کی گئی،پاکستان ایران کے امن مذاکرات سے امن و استحکام کے نئی راہیں کھلیں گئی۔
یہ بھی پڑھیں : 120 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومنے والی تنزانیہ کی صدر کا حکام کو بس میں سفر کرنے کا حکم