لبنان نے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کر دیا

Apr 09, 2026 | 20:05:PM
 لبنان نے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لبنان نے  لبنان کے اندر حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کو رکوانے کے لئے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز نے اس ڈیویلپمنٹ کی خبر ہفتہ کی شب آٹھ بجے کے لگ بھگ بریک کی ہے جب لبنان کے اندر اسرائیل کی حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اسرائیل کی ملٹری نے حزب اللہ کے گڑھ سمجھے جانے والے بعض علاقوں کا زمینی مھاصرہ شروع کر رکھا ہے۔

الجزیرہ نیوز نے بتایا کہ ہم لبنان میں اپنے نامہ نگاروں سے سن رہے ہیں کہ لبنانی حکومت اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

یہ اقدام چھ ہفتوں میں لبنان کے اندر حزب اللہ کے ٹھکانوں اور آبادیوں پر اسرائیل کے بدترین حملوں کے درمیان سامنے آیا ہے۔

اس سے پہلے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے فون پر بات کی تھی، اس گفتگو میں نواف سلام نے کہا تھا کہ لبنان کے ایران امریکہ اسرائیل جنگ بندی میں شریک ہونے کی تصدیق کی جائے۔ امریکہ کے صدر اور ان کے نائب صدر دونوں اس بات پر ضد کر رہے ہیں کہ لبنان کے اند حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگ بھی جنگ بندی کے عبوری انتظام میں شامل نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سپر ایل نینو  آ رہا ہے!  گرم سمندرہمارے ہاں  سخت گرمی اور خشک سالی لا سکتا ہے

لبنان اور حزب اللہ کی گزشتہ جنگ کے دوران بھی اسرائیل کے ساتھ لبنان کی حکومت کے ہی مذاکرات ہوئے تھے اور جنگ بندی ہوئی تھی جس میں کئی مغربی ملک اور امریکہ بھی ضامن بنے تھے۔ اس جنگ بندی کا ایک نکتہ یہ تھا کہ لبنان کی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرے گی اور جنوبی لبنان کے مخصوص علاقوں کو حزب اللہ کے اڈوں سے خالی رکھا جائے گا۔   اس جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ھزب اللہ کے خلاف کئی جنگی کارروائیاں ک یتھیں تاہم عمومی طور پر جنگ بندی رہی تھی۔

28 فروری کو جونہی اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں  سپریم لیدر آیت اللہ خامنہ ای کے کمپلیکس پر حملہ کر کے ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کیا، لبنان مین حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کر دیئے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے بھی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو ائیر سٹرائیکس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جو آج شب تک جاری ہے۔