قلات اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

Apr 09, 2026 | 19:18:PM
قلات اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قلات اور خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز قلات سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں زہری کے قریب بتایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ بارشوں سے کتنانقصان ہوا؟پی ڈی ایم اےکی رپورٹ جاری