حکمران اتحاد میں دراڑ؟پیپلز پارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

Apr 09, 2023 | 12:17:PM
حکمران اتحاد میں دراڑ؟پیپلز پارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی میں انتہائی اقدام نہیں چاہتی۔

 قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہےکہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں۔ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکے لیے حکومت نے پیپلز پارٹی سے سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے ڈیڈلاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتی ہے۔

چینل 24 نیوز کے پروگرام’نسیم زہرہ ایٹ پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ غصے میں کیے گئے فیصلے اچھے نہیں ہوتے،پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتحادیوں کو سمجھایا جائے کہ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،ڈیڈ لاک نقصان دہ ہے،مذاکرات سے راستہ نکالا جائے۔ہمیں عدالت پر تحفظات ہیں لیکن راستہ عدالت درست کرے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ججز سے تناؤکے بجائے کوئی راستہ نکالنا چاہئے۔