ملائیشیامیں سکریبل ٹورنامنٹ، پاکستان نے تمام ٹرافیاں اپنے نام کر لیں

3 روز تک جاری رہنے والےایونٹ میں 9 ممالک کے 80 کھلاڑیوں نے شرکت کی

Sep 08, 2025 | 13:33:PM
ملائیشیامیں سکریبل ٹورنامنٹ، پاکستان نے تمام ٹرافیاں اپنے نام کر لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملائیشیا میں پاکستانی کھلاڑیوں نے چوتھے گیٹ وے انٹرنیشنل سکریبل ٹورنامنٹ میں تمام ٹرافیز جیت لیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے کوالالمپور میں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد چوتھے گیٹ وے انٹرنیشنل اسکریبل ٹورنامنٹ میں تمام ٹرافیز جیت لیں۔

3 روز تک جاری رہنے والےایونٹ میں 9 ممالک کے 80 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں دنیا کے نمبر 4 کھلاڑی تھاچا کو ویرات بھی شامل تھے۔

سینئر کیٹیگری میں سابق ایشین یوتھ چیمپئن حشام ہادی خان فاتح قرار پائے اور انہوں نے 24 میں سے 17 گیمز جیتے اور 1190 کا شاندار سپریڈ حاصل کیا۔

14 سالہ احمد سلمان دوسرے نمبر پر رہے جب کہ سابق ورلڈ یوتھ چیمپئن عفان سلمان نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

یوتھ کیٹیگری میں بھی پاکستان نے میدان مارا، مصباح الرحمٰن نے ٹائٹل جیتا جب کہ شاہ جہاں احمد دوسرے اور مصعب فریدی ساتویں نمبر پر رہے۔

پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں کی یہ بڑی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان کھلاڑی تیزی سے دنیا کے ٹاپ سکریبل پلیئرز میں جگہ بنا رہے ہیں۔