سلینا گومز کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، تقریبات کب شروع ہوں گی؟

Sep 08, 2025 | 10:45:AM
سلینا گومز کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، تقریبات کب شروع ہوں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز کی شادی کی تاریخ منظرِعام پر آگئی ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ سلینا گومز رواں ماہ کے آخر میں اپنے  37 سالہ منگیتر بینی بلانکو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ 

سلیناگومر اوربینی بلانکو نے 2023 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا جبکہ 2024 میںدونوں نےباقاعدہ منگنی کا اعلان کیا تھا۔ 

سلینا اور بلانکو کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں منعقد ہوں گی جس میں حال ہی میں منگنی کا اعلان کرنے والی سلینا کی دوست گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلسی کیساتھ شریک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ریچھ کے حملے کے بعد گلوکارہ قراۃ العین بلوچ کا پہلا بیان سامنے آگیا
  سلیناگومزاوربلانکو کی شادی میں شوبز سے وابستہ کئی بڑے ناموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔