لندن: فلسطین کے حق میں احتجاج، 900 افراد کو گرفتار کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 900 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
یہ احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب مظاہرین نے ’فلسطین ایکشن‘ نامی تنظیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس کے مطابق 900 افراد کو تنظیم کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ 33 دیگر مظاہرین کو مختلف الزامات میں حراست میں لیا گیا۔
حراست میں لئے گئے افراد پر 17 افراد پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:روس کیخلاف پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ
پولیس نے مظاہرے سے قبل ہی وارننگ جاری کی تھی کہ جو بھی اس گروپ کی حمایت کرے گا، اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جولائی میں فلسطین ایکشن کے کچھ اراکین نے برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو فوجی مدد فراہم کرنے کے خلاف رائل ایئرفورس کے ایک اڈے میں گھس کر طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا، جس کے بعد حکومت نے انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت اس تنظیم پر پابندی عائد کر دی تھی۔