کراچی میں روزانہ اسٹریٹ کرائمز کی کتنی وارداتیں ہو رہی ہیں؟

Sep 08, 2022 | 12:33:PM
کراچی میں روزانہ اسٹریٹ کرائمز کی کتنی رواداتیں ہو رہی ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سی پی ایل سی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست میں شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی یومیہ 263 وارداتیں ہوئیں جن میں 167 شہریوں کو گاڑیوں جبکہ 5319 شہریوں کو ان کی موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران 2 ہزار 677 شہریوں کا اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیے گئے۔ اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا اسی دوران مختلف واقعات میں 44 افراد قتل ہوئے۔

سی پی ایل سی نے یکم جنوری سے 31 اگست 2022ء تک کی مجموعی رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق 8 ماہ میں 36 ہزار315 موٹر سائیکلیں اور 1500 کاریں چوری یا چھینی گئیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر نے 19 ہزار 321 موبائل فون بھی چھینے۔ اغواء برائے تاوان کے 8 اور بھتہ خوری کے 4 واقعات ہوئے جب کہ رواں سال اب تک بینک ڈکیتی کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 8 ہلاک