حکومتی نا اہلی۔آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا۔ 2 روز میں قیمت 70روپے بڑھی

Sep 08, 2021 | 19:10:PM
حکومتی نا اہلی۔آٹے کا تھیلا مزید 30روپے مہنگا۔ 2 روز میں قیمت 70روپے بڑھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سرکاری گندم کا اجرا نہ ہونے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے فلور ملوں نے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ۔
 اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 30روپے اضافے سے1230روپے تک پہنچ گیا جبکہ 10کلو کے آٹے کے تھیلا 615روپے میں فروخت کیاجارہا ہے۔ آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں دو وز میں مجموعی طو رپر70روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ فلور ملوں کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کا اجرا نہیں کیا جارہا ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2220روپے ہو گئی ہے ۔
 ادھر 20کلو آٹے کا تھیلا 1230روپے میں فروخت ہونے پر اظہار تشویش کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان 20کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹ 1230تک پہنچنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔25روز کے دوران آٹے کی قیمت میں 140روپے اضافہ ہوا ہے۔پنجاب میں فی من گندم 2200روپے میں مل رہی ہے۔پنجاب حکومت کے گوداموں میں گندم کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہیں،اس کے باوجود حکومت فلورز ملز کو گندم کی فراہمی نہیں یقینی بنارہی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ فلورملز کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورآٹے کا سرکاری ریٹ عام آدمی کی استطاعت کے مطابق مقرر کیا جائے اور اس پر عملدرآمد کرایا جائے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بالی وڈ ادا کا ر اکشے کمار کے گھر صف ماتم بچھ گئی