سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کی سعودی شہزادہ منصور بن محمد سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کی سعودی شہزادہ منصور بن محمد سے ملاقات ، شہزادہ منصور بن محمد نے کہا کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات کی بنیاد گوہر اعجاز کے دور میں رکھی گئی، گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین کاروباری تعلقات کو مضبوط کیا جا رہا ہے، سعودی وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے پاک سعودی بزنس کانفرنس اسلام آباد میں ہو رہی ہے ، سعودی وفد کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد کر رہے ہیں، پاکستان اور سعودیہ بزنس کانفرنس کے موقع پر سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز اور شہزادہ منصور بن محمد کے درمیان ملاقات ہوئی ،شہزادہ منصور بن محمد نے کہاکہ پاک سعودی تجارتی تعلقات کی بنیاد گوہر اعجاز کے دور میں رکھی گئی، گوہر اعجاز کی سربراہی میں 18 ماہ قبل پاکستان کے کاروباری وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، گوہر اعجاز نے پاک سعودیہ بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی تھی، سعودی بزنس کونسل کا چیئرمین مجھے بنایا گیا ہے، جبکہ پاکستان نے فواد احمد مختار کو بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا، آج سعودی وفد اسی سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ شہزادہ منصور بن محمد کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین کاروباری تعلقات کو مضبوط کیا جا رہا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان انتہائی گہرے تعلقات ہیں ،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے مضبوط ہیں، موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینا اہم ہے، سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے، سعودی وفد پاکستان میں کارپوریٹ فارمنگ ، تیل و گیس،زراعت ، رئیل اسٹیٹ ، کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے، سعودی وفد کواسلام آباد ، کراچی،لاہور کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کرائی جا رہی ہے ،سعودی وفد کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔