سٹرائیکرز کی ٹیم نے قومی انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

Oct 08, 2025 | 17:55:PM
سٹرائیکرز کی ٹیم نے قومی انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)  قومی انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ کے  کراچی میں کھیلے گئے  فائنل میں سٹرائیکرز نےکانکررز کو  4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کر لیا۔

بدھ کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر کانکررز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 4 وکٹوں پر91  رنز بنائے، جواب میں سٹرائیکرز نے 16 اعشاریہ 5 اوورز میں  چھ وکٹوں کے نقصان  پر ہدف حاصل  کرلیا۔

کانکررز کی جانب سے سمیعہ افسر  32 رنز بنا کر نمایاں رہیں،سٹرائیکرز کی طرف سے  نرجیس بی بی  نے دو وکٹیں حاصل کیں، سٹرائیکرز کی اننگز میں ذوفشاں ایاز 30 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں،اقصٰی حبیب نے 24رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری