این ایف سی میں تبدیلی کی شق ڈال کر پیپلزپارٹی کو فیس سیونگ دی جائیگی،سینیٹرعلی ظفر
این ایف سی ایوارڈ میں اگر صوبوں کا شیئر کم کیا جائے گا تو سب صوبے ہی مخالفت کرینگے،سینئر صحافی شوکت پراچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان نورا کشتی ہو رہی ہے ،این ایف سی ایوارڈمیں تبدیلی کی شق ڈال کر پیپلزپارٹی کو فیس سیونگ دی جائے گی اور بعد میں اس شق کو نکال دیا جائے گا ۔
24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہم نے مسودہ نہیں دیکھا، چھپ کر سب ہو رہا ہے ، لگتا ہے کل ہی پیش کر دیاجائے گا اور اتوار یا پیر کو اس پر ووٹنگ کروادیں گے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان نورا کشتی ہو رہی ہے ، این ایف سی میں تبدیلی کی شق ڈال کر پیپلزپارٹی کو فیس سیونگ دی جائے گی اور بعد میں اس شق کو نکال دیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترمیم آئین کو ختم کر دے گی ، 26ویں ترمیم میں بھی حکومت نے حکومت کا آئینی ڈرامہ ختم کر کے آئینی بینچ بنوایا تھا، ہو سکتا ہے عوامی پریشر میں بہت سی چیزیں 27ویں ترمیم سے نکال دی جائیں جیسے 26ویں سے نکالی تھی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی شوکت پراچہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں اگر صوبوں کا شیئر کم کیا جائے گا تو سب صوبے ہی مخالفت کریں گے، بلدیاتی اصلاحات کے حوالے سے ایم کیو ایم نے وزیر اعظم نے مطالبہ کیا ہے اور وزیر اعظم نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر قانون دان ریاست علی آزاد نے 27ویں ترمیم کے حوالے سے کہا کہ یہ صرف چاہتے سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور لوکل کورٹ ان کے کنٹرول میں ہو ۔