تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

Nov 08, 2025 | 14:58:PM
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آگیا۔ 

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر 2025 سے شروع ہوگئیں اور 09 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔

ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث پنجاب میں سکولز دوبارہ 12 جنوری کو کھولیں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ شیڈول سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، کسی بھی اسکول کو اپنے طور پر شیڈول تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آئینِ پاکستان!52 سال میں 26 ترامیم کی مختصر کہانی

واضح رہے کہ یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن کیلئے واپس آئیں۔

والدین اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دیتے رہیں تاکہ پڑھائی کا تسلسل برقرار رہے۔