بھارت سے آئے بندر نے ہلچل مچا دی، ڈونگہ بونگہ والے حیران و پریشان

Nov 08, 2025 | 10:10:AM
بھارت سے آئے بندر نے ہلچل مچا دی، ڈونگہ بونگہ والے حیران و پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرحد پار سے آیا ایک بھارتی بندر گزشتہ چار روز سے علاقے میں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

 منڈی مدرسہ کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں بندر کی آمد سے لوگوں میں خوف و دلچسپی کی لہر دوڑ گئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بندر گھروں کی چھتوں اور درختوں پر اچھل کود کرتا نظر آتا ہے، جس کے باعث شہری حیران و پریشان ہیں۔

 کئی مقامی افراد نے بندر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

 بھارتی سے آئے اس بندر کو پکڑنے کے لیے رینجرز اور وائلڈ لائف ٹیمیں گزشتہ چار روز سے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم اب تک بندر کو قابو نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:خطرے کے دوران اپنی ہڈیوں کو توڑ کر پنجے نکالنے والا دنیا کا عجیب و غریب افریقی مینڈک

وائلڈ لائف حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بندر کے قریب نہ جائیں اور فوراً اطلاع دیں تاکہ اسے محفوظ طریقے سے پکڑ کر جنگل میں واپس چھوڑا جا سکے۔

وائلڈ لائف رینجرز ٹیم چار روز سے جاری کوششوں کے باوجود بھارتی مہمان کو نہ پکڑ سکی اور یہ بھارتی مہمان بندر لوگوں کے لیے تجسس اور تفریح کا باعث بنا ہوا ہے۔