کینیڈا میں "پاکستان" کے عنوان سے تعارفی تقریب

May 08, 2026 | 19:46:PM
  کینیڈا میں
کیپشن: کینیڈا کی پارلیمنٹ میں سینیٹر سلمیٰ عطا جان پاکستان کے متعلق تعارفی تقریب میں گفتگو کر رہی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)  کینیڈا میں "پاکستان" کے عنوان سے  تقریب ہوئی ۔ اس تقریب میں پاکستانی ہائی کمشن کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

"پاکستان" تقریب کا اہتمام کینیڈا کی سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان  نے جمعرات  6 مئی کو سینیٹ آف کینیڈا کی عمارت میں کیا،۔ اس تقریب  کو کینیڈا میں ایک ماہ سے  جاری  "ایشین ہیریٹیج مہینہ" کی تقریبات کی  ایک خوبصورت ترین ایپی سوڈ قرار دیا جا رہا ہے۔ سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان کی میزبانی میں ہونے والی اس تعارفی  تقریب میں 80 کے قریب مہمانوں نے شرکت کی۔ ان مین پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار بھی شامل تھے اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کینیڈین بھی شامل تھے۔ 

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشن کے ترجمان نے بتایا کہ  اس تقریب میں  پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتی ہوئی ایک ڈاکیومنٹری ویڈیو  پیش کی گئی۔

 ہائی کمشنر محمد سلیم نے سینیٹر سلمیٰ عطاء اللہ جان  کا اس تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

Caption سینیٹر سلمیٰ عطاء اللہ جان، پاکستان کے متعلق تعارفی تقریب میں پاکستان میں بنا ہوا ایک  فٹ بال شرکا کو دکھا رہی ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے موجودہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے ذریعے پاکستان اور کینیڈا کی دو ایوانوں والی پارلیمانوں کے درمیان بین الپارلیمانی تبادلوں پر زور دیا۔ انہوں نے باہمی مفاد کے لیے پاک کینیڈا اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری و سیاحتی تعلقات کو بڑھانے کے بے پناہ مواقع کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بریانی کے بعد تربوز کھانے سے چارافرادکی موت؟اصل حقائق سامنے آگئے