خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور؛ ٹیلر ماسٹر کی بیٹی نے 17 گولڈ میڈل حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

May 08, 2026 | 17:01:PM
خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور؛ ٹیلر ماسٹر کی بیٹی نے 17 گولڈ میڈل حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی ہونہار طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ تعداد میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر گرلز میڈیکل کالج کی قندیل مرتضیٰ نے 17 گولڈ میڈیلز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا، جب طالبہ کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونچ اٹھا۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا جب طالبہ کو میڈلز پہنا رہے تھے تو لوگوں نے تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ان کے والد بھی ان کے ساتھ کھڑے رہے، 17 میڈلز حاصل کرنے والے قندیل کا تعلق ہری پور سے ہے اور ان کے والد ٹیلر ماسٹر ہیں۔

 انہوں نےمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکی دوسری بیٹی بھی خیبر میڈیکل کالج میں ہے جبکہ انکی ایک بیٹی ایف آئی اے میں گریڈ 17 میں آفیسر ہیں اور ایک بیٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جو اسلام اباد میں نوکری کر رہی ہیں جبکہ ایک بیٹے نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 اسی طرح مقدس نے 10 میڈلز لیے جبکہ سبین نے 7 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ ان طالبات کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی انتھک محنت، لگن اور علمی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ یہ دیگر طالبات کے لیے بھی ایک بڑی مثال اور حوصلہ افزائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل کابڑا فیصلہ!سابق سپیکر سمیت 3امیدوار نااہل قرار