اپنا سٹنٹ ہمیشہ خود کیا، آئندہ بھی ایسا ہی کروں گا، جیکی چن

May 08, 2025 | 22:41:PM
اپنا سٹنٹ ہمیشہ خود کیا، آئندہ بھی ایسا ہی کروں گا، جیکی چن
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی معروف اداکار جیکی چن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا  سٹنٹ ہمیشہ خود کیا، ریٹائرمنٹ کے دن تک ایسا خود ہی کریں گے، تاہم انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کبھی ریٹائر نہیں ہوں گے۔ 

71 سالہ سینیئر اداکار نے اپنی فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا  سسٹنٹ خود کیا اور آئندہ بھی خود ہی کروں گا اور سچی بات تو یہ ہے کہ جب ایک چیز آپ 64 برس تک کریں تو مزید جسمانی تیاری کی کوئی ضرورت نہیں، سب کچھ آپ کے دل اور روح میں ہوتی ہے۔

جیکی چن اپنی آئندہ آنے والی فلم دی کراٹے کڈ: لیجنڈز کی چھٹی قسط میں مسٹر ہان کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، واضح رہے کہ جیکی چن ایک طویل عرصے سے دنیا بھر کے فلم بینوں کےلیے متعدد ہٹ ایکشن فلمیں کرچکے ہیں۔ جن کراٹے کڈ فرنچائز شامل ہے۔

یہ بھی پڑحیں :پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے