رافیل ٹھاہ،ڈرون ٹھس۔۔پاکستانی ایئر فورس کی فلم ’’طیارے زمین پر‘‘ پھر سے ہٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی تاریخی شکست کے بعد نریندر مودی کا بھارتی بری فوج کو سامنے لانے کا ایک اور ناکام فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے بعد بھارتی فوج بھی پٹ گئی ،رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد بھارت کی بری فوج کی جانب سے چھوڑے جانے والے اسرائیلی ڈرون بھی زمین بوس ہوگئے۔پاکستان کی بہادر اور تجربہ کار آرمی نے بھارت اور اسرائیل کی جدید ٹیکنالوجی کو دو گھنٹے کے اندر اندر زمین بوس کر دیا۔ فرانس کے رافیل طیاروں کی تاریخی شکست کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی مودی سرکار کو ذلت سے نہ بچا سکے، پاکستان کی مستعد دفاعی حکمت عملی کی بدولت جدید اسرائیلی ڈرون ایک گھنٹے کے اندر پاکستانی بچوں کے کھلونے بن گئے ،بھارت میں ذرائع تصدیق کر رہے ہیں کہ اس تاریخی ناکامی پر اعلی سطح کی انکوائری تشکیل دی جا چکی ہے ۔
پاکستانی ایئر فورس کی بلاک بسٹر فلم ’’طیارے زمین پر‘‘ پھر سے ہٹ ہو گئی، باؤلا بھارت اپنی اوقات میں واپس آگیا،پاکستان پر ڈرون حملہ بھارتی دفاعی حکمت عملی اور پریشانی کی واضع عکاسی ہے ،بھارت کا اسرائیلی ساختہ ڈرونز کا سہارا لینا تمام جدید ٹیکنالوجی اور رافیل پر بداعتمادی کی واضع عکاسی ہے ،بھارت اپنی ڈرون سٹریٹیجی میں بھی ناکام ہوا، پاکستانی دفاعی سسٹم نے بھارتی ڈرونز کو کاغز کے جہاز کی طرح کا پٹخا،بھارت رافیل کا ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھک رہا تھا مگر اب بھارتی میڈیا پر لفظ رافیل بلیک آوٹ تصور کیا جارہا ہے،مودی اور اجیب دوول کی جوڑی بھارت کے لیے عالمی ناکامی کا باعث بنی ہوئی ہے،بھارتی اپوزیشن کانگرس کی قیادت میں مودی سرکار کو گھر بھیجنے کے لیے سیاسی میدان گرم کرنے والا ہے،مودی سرکار بھارتی عوام کو جواب دے کہ خود کو سپر پاور کہنے والا بھارت کھلونا نما اسرائیلی ساختہ ڈرون استعمال کرنے پر کیوں اتر آیا،،کرپشن زدہ رافیل ڈیل بھارتی عوام کے ساتھ بدترین فراڈ ہے، بھارت میں آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت کو پنگالینامہنگا پڑ گیا،دیش میں خوف کی فضا کیوں؟ خصوصی رپورٹ