سکھوں کے ٹارگٹ کلر مودی کا دوغلا چہرہ بےنقاب

May 08, 2025 | 18:57:PM
سکھوں کے ٹارگٹ کلر مودی کا دوغلا چہرہ بےنقاب
کیپشن: نریندر مودی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سکھوں کے ٹارگٹ کلر مودی کا دوغلا چہرہ بےنقاب ہو گیا۔

دنیا بھر میں سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے مودی کا سکھ کمیونٹی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی سازش  بے نقاب ہو گئی،پاکستان کے خلاف بندوق چلانے کیلئے مودی کو سکھوں کے کندھوں کی ضرورت پڑ گئی،مشرقی پنجاب میں سکھ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی گھناؤنی سازش  آشکار ہو گئی،سند یافتہ دہشتگرد مودی کی سکھوں کے خلاف ایک تیر سے تین شکار کی سازش  سامنے آ گئی۔

سکھوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر انہیں قابو رکھنا،سکھ مذہبی مقامات پر حملوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر نفرت بھڑکانا،فالس فلیگ حملے کے ملبے کو پاک فضائیہ کے طیاروں کا رنگ دینے کی سازش کا پول کھل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم بولر کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا گیا

مودی سرکار وہی ہے جس نے دنیا بھر میں حریت پسند سکھ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کروائی،ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ہو یا گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش،  ہر بار بھارت کا منہ کالا ہوا،امریکہ، کینیڈا ، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر مشتمل فائیو آئیز نے بھارتی سازش کا پردہ چاک کیا۔

ریاستی دہشتگردی کرنے والے نریندر مودی کو جی 20 اجلاس پر سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کھری کھری سنائیں،گرونانک کی دھرتی پاکستان سکھوں کیلے انتہائی مقدس ہے، سکھوں اور پاکستان کے درمیان بڑھتے خوشگوار پیار بھرے تعلقات ہندوتوا ذہنیت کو چبھتے ہیں،کروڑوں ڈالر خرچ کر کے کرتار پور راہداری اور دنیا کا سب سے بڑا گردوارہ بنانے والا پاکستان کیوں سکھ مذہبی مقامات کو  نشانہ بنائے گا؟

بیساکھی 2025 میں پاکستان نے ریکارڈ ساڑھے 6 ہزارکے لگ بھگ بھارتی سکھوں کو یاترا کے لئے ویزا دیا،مودی کا اصل ہدف سکھوں اور پاکستان میں نفرت کا بیج بوناہے، مذہبی اقلیتوں کو کچلنے والا مودی کبھی سکھوں کا دوست نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کےسکولوں میں 11مئی تک چھٹیوں کا اعلان