آذربائیجان کا بھی پاکستان کی مکمل حمایت، بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیاہے۔
آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کےنام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا جس میں آذربائیجان نے حکومت پاکستان سے بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور ساتھ ہی متاثرین کی فیملیز سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی،آذربائیجان نے پاک بھارت تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔