ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

May 08, 2022 | 14:38:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
کیپشن: سورج آگ برسا رہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے گرمی کے لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،اسلام آباد،لاہور میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان جبکہ صوبہ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،بلوچستان اور سندھ کے بھی بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا،