نیوزی لینڈ کوشکست، بھارت نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا اور مسلسل دو بار ٹرافی جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
احمد آباد میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی ابتدا ہار سے ہوئی لیکن بھارت کی اننگ کا اختتام نیوزی لینڈ کے لئے پہاڑ جیسا ٹارگٹ دینے پر ہوا۔ میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے نوجوان کیپٹن مچل سینٹنر نے جیت لیا اور بھارت کو بیٹنگ کروا دی۔ بھارتی بیٹرز نے 20 اووروں میں 255 رنز بنا لئے۔ اب بلیک کیپس کو پہلے اوور سے 20 ویں اوور تک 12.81 رن ڑیٹ کے ساتھ کھیلنا تھا۔ وہ ابتدائی دو اوورز میں 15 رن ریٹ کے ساتھ کھیلے، تیسرے اوور میں پہلی وکٹ گرنے کے بعد پھر وہ سنبھل نہیں پائے۔
بلیک کیپس کی بیٹنگ
ٹِم سیفرٹ نے آج متاثر کن آغاز کیا۔ پہلے اوور میں تین چوکے مارے، لیکن تیسرے اوور کی چوتھی بال پر فن ایلن آؤٹ ہو گئے۔ ایلن نے سیمی فائنل میں 33 گیندوں سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ہسٹری کی تیز ترین سینچری کی تھی۔ آج وہ 7 گیندوں سے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آج ایلن صرف 1 چوکا مار پائے۔
سیفرٹ ےن آج 26 گیندوں سے 52 رنز بنائے انہوں نے 5 چھکے مارے اور 2 چوکے مارے۔
کیپٹن سینٹنر نے 35 بالز سے 43 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چھکے مارے اور 3 چوکے مارے۔
ان تین کے بعد ایک ڈیرل مشیل کی چھکا مارنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈیرل نے 2 چھکے مارے، 11 گیندوں سے 17 رنز بنائے۔
باقی بلیک کیپس آج بس رن ریٹ کے مسلسل بڑھتے وزن کے نیچے دبے رہے اور اونچے شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوتے رہے۔
19 ویں اوور کی آخری بال پر بلیک کیپس کی آخری وکٹ گری۔

بلیک کیپس کی وکٹیں گرنے کی ترتیب

بھارت کی باؤلنگ

بھارت کی بیٹنگ
بھارت کے کیپٹن سوریا نے آج سنجو سیمسن کو بیٹنگ اینڈ پر بھیجا، سیمسن نے پہلے اوور کی چار بالز ڈوٹ کھیلیں اور پانچویں بال پر چھکے سے سکور بک میں اکاؤنٹ کی ابتدا کی۔
آج میچ میں ہوم وکٹ پر کھیلتے ہوئے بھارتی اوپنرز نے اچھی ابتدا کی اور 4 اووروں میں 50 رنز بنا لئے۔ پانچویں اور چھٹے اوور میں بلیک کیپس کی مزید پٹائی ہوئی۔ پاور پلے میں ابھیشیک شرما نے 18 گیندوں سے ففٹی بنائی، سیمسن نے 3 چھکے اور 3 چوکے مار کر 34 رنز بنائے۔
سنجو سیمسن نے 46 گیندوں سے 89 رنز بنائے، سیمسن نے آج 8 چھکے مارے اور 5 چوکے مارے۔
ابھیشیک شرما نے 21 گیندوں سے 52 رنز بنائے۔ ابھیشیک نے آج 3 چھکے مارے اور 6 چوکے مارے۔
ایشان کشن کو آج ون ڈاؤن بھیجا گیا۔ کشن نے 25 گیندوں سے 54 رنز کئے۔ ان میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
پاور پلے کے 6 اوورز میں رنز
پاور پلے کے چوتھے اوور میں بھارت کی ففٹی ہوئی اور چھٹے اوور میں ابھیشیک شرما نے 51 رنز کئے۔
پہلے اوور مین میٹ ہنری نے 4 ڈوٹ بال کیں لیکن پانچوین بال پر سنجو سیمسن نے انہیں چھکا مار دیا۔
دوسرے اوور میں کلین فلپس نے کوئی باؤنڈری نہیں ہونے دی لیکن انہین تی نسنگلز اور ایک ڈبل رنز پڑ گئے۔ دو اوورز میں بھارت کا مجموعہ 12 رنز ہوا۔
تیسرے اوور میں جیکب ڈفت کو 2 چوکے ابھیشیک شرما نے مارے اور آخری بال پر سنجو سیمسن نے بھی ایک چوکا مار دیا۔ اس اوور میں بھارت کو ایک وائیڈ سمیت 15 رنز ملے اور ان کا مجموعہ 27 ہو گیا۔
چوتھے اوور میں لوکی فرگوسن کو 26 رنز پڑ گئے اور بھارت کا مجموعہ 51 ہو گیا۔ فرگوسن کو ایک چھکا، ایک چوکا ابھیشیک نے مارا اور ایک چوکا، ایک چھکا سنجو شرما نے بھی مار دیا۔ اس اوور میں فرگوسن سے 3 وائیڈ بالز ہوئیں اور ایک سنگل بھی پڑی۔
پانچوین اوور میں میٹ ہنری نے 4 وائیڈ بالز کیں۔ انہیں سنجو سیمسن نے ایک چھکا اور شرما سے بھی ایک چھکا پرا۔ اس اوور میں نیوزی لینڈ کو 21 رنز پڑے اور بھارت کا مجموعہ 72 رنز ہو گیا۔
پاور پلے کے آخری اوور میں جیکب ڈفے کی ان کے پہلے اوور سے بھی زیادہ پٹائی ہوئی۔ انہین 20 رنز پڑے اور بھارت کا پاور پلے کا سکور 92 رنز ہو گیا۔
اس اوور میں سارے 20 رنز ابھیشیک نے بنائے۔ انہوں نے 3 چوکے مارے اور 1 چھکا مارا۔
پاور پلے کے بعد15 اووروں میں 203 رنز
چھ اوورز میں 92 رنز کرنے کے بعد بھارت نے اپنے سو رنز 7 ویں اوور میں مکمل کر لئے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 98 رنز پر گری جب ابھیشک شرما جیمز نیشم کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
یہ وکٹ گرنے کے بعد بھی بلیک کیپس کے ہر باؤلر کی پٹائی ہوئی اور 15 اوورز میں بھارت نے 203 رنز بنا لئے۔پہلی وکٹ کی پارٹنر شپ 98 رنز کی تھی، دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ 105 رنز تک رہی۔
جیمز نیشم کی ایک اوور میں 3 وکٹیں
کیپٹن سینٹنر نے 16 واں اوور جیمز نیشم کو دیا۔ نیشم نے اس ایک اوور مین تین بڑے بیٹرز کو ایک رن پر آؤٹ کر دیا۔
سنجوسیمسن پہلی بال پر، ایشان کشن پانچویں بال پر اور کیپٹن سوریا آخری بال پر آؤٹ ہوئے۔
17 ویں اوور مین کوئی باؤنڈری نہیں ہوئی۔
18 وین اوور میں ردیک پانڈیا نے نیشم کو ایک چوکا مارا۔
19 ویں اوور میں میٹ ہنری نے ردیک پانڈیا سے ایک چھکا کھا کر اگلی بال پر ان کی وکٹ لے لی۔
20 واں تباہ کن اوور
20 ویں اوور میں بلیک کیپس کے ایک اوور میں 3 وکٹیں لینے والے جیمز نیشم کو 24 رنز پڑے۔ شیوم دوبے نے جیمز نیشم کو 3 چوکے اور 2 چھکے مارے۔
اس اوور سے پہلے تین اوورز میں نیشم کو بہت کم رنز پڑے تھے۔ تین وکٹیں انہوں نے 13 رنز کے عوض لے لی تھیں۔
دوبے نے 8 بالز سے 26 رنز بنائے۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 325 رہا جو آج سب سے اوپر سٹرائیک ریٹ تھا۔

بھارت کی باؤلنگ

بھارت کی وکٹیں گرنے کی ترتیب

ٹاس سینٹنر نے جیتا
مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ سنا دیا۔ سینٹنر نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم بھارت کے کیپٹن سوریا کمار یادو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آفر دے دی۔
مچل سینٹنر نے بلیک کیپس کے لئے پہلے باؤلنگ کرنے اور ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی ۔