اے این ایف کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس برآمد

Mar 08, 2022 | 10:34:AM
چرس برآمد، فائل فوٹو
کیپشن: چرس برآمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی: اے این ایف نے گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات ،چھالیہ اور کپڑا برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس کے قریب دورانِ تلاشی بس سے 172.6 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بس میں موجود بھاری مقدار میں چھالیہ اور کپڑا بھی قبضے میں لے لیا گیا، برآمد شدہ منشیات بس میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

  ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دورانِ کارروائی مستونگ کے رہائشی نادر خان اور قلعہ عبداللہ کے رہائشی قدرت اللہ نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان منشیات کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    عوامی مارچ اسلام آباد میں اینٹری کیلئے تیار،جلسے کیلئے این او سی جاری