مشرق وسطیٰ ایک بارجنگ کی زدمیں،ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جہاں ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر حملے کیے ہیں، جس سے خطے میں امن کی کوششوں کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں ایران نے اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئربیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔
اسرائیلی حملوں کے بعد تہران، تبریز اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مغربی اور وسطی ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر جوابی حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لےگا:صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم کو پیغام
دوسری جانب ایران میں اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا، مختلف شہروں میں قومی ترانے گائے گئے جبکہ اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل نے حفاظتی اقدامات کے تحت بن گوریان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل کر دیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو پیغام دیا ہے کہ ایران کے خلاف مزید جوابی کارروائی کی صورت میں امریکہ اس کا حصہ نہیں بنے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس کے عالمی معیشت، توانائی کی منڈیوں اور بین الاقوامی سلامتی پر بھی دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔