وزیراعلیٰ پنجاب کا مختصر وقت میں صفائی کا بہترین ریکارڈ

Jun 08, 2025 | 17:19:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا مختصر وقت میں صفائی کا بہترین ریکارڈ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے دنوں میں صوبے میں جاری صفائی مہم پر  اطمینان  کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے عمل پر مثبت رد عمل آنے پر متعلقہ اداروں کو شاباش پیش کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہیں، عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ عید کے پہلے  روز ایک لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بہاولپور اور سرگودھا ٹارگٹ سے 100فیصد زائد ویسٹ کلیکشن کے ساتھ سرفہرست رہے، اسی طرح ڈی جی خان، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور ساہیوال میں 80 فیصد تک ویسٹ کلیکشن کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی