نیول چیف کی قطری فوجی سربراہوں سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

Jun 08, 2024 | 16:21:PM
نیول چیف کی قطری فوجی سربراہوں سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات کر رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے قطر کا دورہ کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے قطری افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے ملاقاتیں کیں،ملاقات میں دفاعی تعلقات، دوطرفہ بحری تعاون، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا،نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ 

 سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا ، میزبان حکام نے خطے کی بحری سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی ۔ 

نیول چیف کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔