توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

Jun 08, 2023 | 10:28:AM
توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کے حکم امتناع میں 14 جون تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی،وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے اعتراض نہیں کیا مؤقف اپنایا اگر یہ وقت مانگ رہے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عدالت ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے، اسٹے ختم کر کے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک سکتے ہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کیس کو چھ ماہ گزر چکے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی، ٹرائل کورٹ کو کیس کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔

 یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل آ گیا؟پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا،چیئرمین تحریک انصاف نے سیشن عدالت کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔