بولان: حلوائی کی دکان پر دستی بم حملہ، دکاندار شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بولان میں مچھ بازار میں حلوائی کی دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دکاندار شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی پولیس کے مطابق حملہ مچھ بازار میں ہوا جہاں دستی بم کو دکان کے قریب پھینکا گیا،حملے میں دکاندار شدید زخمی ہوا،فوری طور پر زخمی دکاندار کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی،بعد ازاں، دکاندار کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے فوری طور پر حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں پر پولیس کی اندھادھند فائرنگ،11 افراد ہلاک