کورونا سے10 سالہ بچی جاں بحق ، نگلیریاسے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا

Jul 08, 2023 | 19:37:PM
کورونا سے10 سالہ بچی جاں بحق ، نگلیریاسے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) ملک میں وائرسز سر اٹھانے لگے،لاہور کےچلڈرن ہسپتال میں کورونا میں مبتلا 10 سالہ بچی،جبکہ سروسز ہسپتال میں  نگلیریا سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا سنگین خطرہ ابھی تک موجود ہے، 10 سالہ آیت فاطمہ  لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث دم توڑ گئی ۔

دوسری جانب  محکمہ صحت  چار رکنی کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق سروسز ہسپتال میں30 سالہ نوجوان مصطفی شفیق  نگلیریا سے  جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ صحت نے پروفیسر ثوبیہ قاضی کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی نے مصطفی شفیق کی موت نگلیریا سے ہونے کی تصدیق کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی اخراجات میں اربوں روپے کی بے قاعدگی کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق  مصطفی شفیق کو درست علاج فراہم کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔