حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jul 08, 2023 | 00:37:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)قومی کرکٹر حارث رؤف کے دعوت ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جبکہ دعوت ولیمہ  اسلام آباد کے شادی ہال میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابققومی کرکٹر حارث رؤف کی تقریب ولیمہ میں بڑی تعداد میں سابق اور موجودہ  کرکٹرز نے شرکت کی ،ولیمہ میں مصباح الحق فخر زمان فہیم اشرف محمد وسیم عاقب جاوید عاطف رانا، سابق کرکٹر سہیل تنویر فاسٹ بولر موسی خان  اور دیگر شریک ہوئے۔

حارث روف کے ولیمہ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی شریک تھے۔

حارث رؤف نے  دعوت ولیمہ پر ہلکا سفید کوٹ اور کالی رنگ کا ٹراوئز پہنا ہوا تھا۔

خیا ل رہے کہ کراچی میں  موجود قومی کرکٹ ٹیم حارث روف کے ولیمے میں شرکت نہیں کر سکی،خراب موسم کے باعث پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو اسلام آباد روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

قومی کرکٹرز نے ویڈیو میسج کے ذریعے حارث روف کو شادی کی مبارکباد دےدی۔