سول و پولیس افسران کے استعفوں، ریٹائرمنٹس اور تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

Jan 08, 2026 | 22:29:PM
سول و پولیس افسران کے استعفوں، ریٹائرمنٹس اور تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے سول و پولیس افسران کے استعفوں، ریٹائرمنٹس اور تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزارت بحری امور کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کموڈور (ر) محمد جواد اختر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا گیا ہے۔

دریں اثناء پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے چار افسران کی بعد از ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں، ایس پی عارف رانا کی 24 نومبر 2025 کو ریٹائرمنٹ، ایس پی مشتاق احمد عباسی کی 30 نومبر 2025 کو ریٹائرمنٹ، ایس پی فدا حسین سولنگی کی 24 اگست 2025 کو ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں، مذکورہ تینوں افسران ریٹائرمنٹ کے وقت سندھ حکومت میں تعینات تھے۔ 

مزید برآں پولیس سروس کے گریڈ 18 کے ایک اور افسر فدا حسین، جو پنجاب حکومت میں تعینات تھے، ان کی 4 اکتوبر 2025 کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، علاوہ ازیں، آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے او ایس ڈی محمد آصف کی خدمات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سپرد کی گئی ہیں، جبکہ تقرری کے منتظر یاسر علی کو سیکشن افسر، اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اس حوالے سے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: