تحریک طالبان پاکستان ایک دہشتگرد جماعت ہے؛شفیع جان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےرہنما وترجمان خیبر پختونخوا حکومت شفیع جان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی )ایک دہشتگرد جماعت ہے۔
24نیوز کے پروگرام ’گونج مسعود رضا کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سے لوکل لوگ ہیں جو تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہو چکے ہیں لیکن تحریک طالبان پاکستان ایک دہشت گر د جماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں20 سال سے جو دہشت گردی ختم کرنے کی جو پالیسی چل رہی ہے،اس سے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی تو پھر پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ جہاں تک مذاکرات کی بات ہے تو یہ حکومت پر منحصر ہے اگر حکومت چاہتی ہے کہ سیاسی ٹمپریچر کم ہو کیونکہ ٹمپریچر تو دونوں جانب سے بڑھا ہوا ہے تو حکومت کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹمپریچر کو کم کرے،انہوں نے کہا کہ میں بہت دفعہ بات کر چکا ہوں کے،ہم غیر مشروط مذاکرات پر نہیں جائیں گے اور اس پر ہم محمود خان اچکزئی سے بات کر چکے ہیں کیونکہ مذاکرات اور تحریک کی ذمہ داریاں محمود خان اچکزئی کو دی گئی ہیں۔
شفیع جان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جب ان کو ذمہ داری دے دی تو اب ان کی ذمہ داری ہے کہ مذاکرات یا تحریک کو آگے بڑھائیں، جمعے کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کراچی اور حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور بزنس کمیونٹی ،وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اورتحریک انصاف کے اسیررہنماوں سے ملاقات کریں گے، سندھ حکومت نے ہمیں ویلکم کیا ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔
پروگرام میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے وزیر اعلیٰ تو کسی اور صوبے میں جا کر عوامی رابطے نہیں کرتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو وزیر اعلیٰ جیسا برتاو کرنا چاہیے،آپ حکومت میں ہو یا نا ہو،ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، شفیع جان صاحب نے بہت تذبذ ب کے ساتھ ٹی ٹی پی کو دہشت گر د مانا ہے،ان کو پتا ہونا چاہیے پاکستان کے اندر کس سیاست دان کو طالبان خان کہا جاتا تھا، کس لیڈر نے 35 ہزار دہشت گردوں کو آزاد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں تمام مطالبات پہلے نہیں مانے جاتے ورنہ مذاکرات کیوں کیے جائیں، تحریک انصاف کو چاہیے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں ایکسپوز کرے پارلیمانی کمیٹیوں میں بیٹھے جو جمہوری رویے ہیں۔
پروگرام میں شریک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا کے مذاکرات میں اگر تحریک انصاف شرائط رکھے گی تو پھر دوسری طرف سے بھی شرائط رکھی جائیں گی جب کہ مذاکرات میں شرائط نہیں رکھی جاتیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ میں فیسلیٹیٹ کرنے کو تیار ہوں، صدر آصف علی زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ سب کو دو قدم پیچھے ہٹنا چاہیے سیاسی لوگوں کا کام ہوتا ہے کہ کے بات چیت کریں، مذاکرات کے بغیر کوئی حل نہیں ہے، اس کے بغیر راستہ نہیں نکل سکتا۔
یہ بھی پڑٖھیں : بشریٰ بی بی کا سونےکالوٹاکس نےچرایا؟بانی کےفون فیض حمید کو کس نے پہنچائے؟ شیرافضل مروت کے نئے انکشافات