بندر اپنی محبوبہ کی تلاش میں فرار

Jan 08, 2024 | 09:03:AM
بندر اپنی محبوبہ کی تلاش میں فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حال ہی میں آئرلینڈ کے وائلڈ لائف ریزرو سے ایک بندر مادہ کی تلاش میں فرار ہو گیا ہے۔

دنیا میں انسان کو تو اپنی دلہن کی تلاش کے لیے دوڑ دھوپ کرتے دیکھا اور سنا ہے لیکن اب تو بندر بھی اپنی دلہنیا کی تلاش کے لیے فرار ہونے لگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ آئرلینڈ کے وائلڈ لائف ریزرو میں پیش آیا ہے جہاں ایک بندر اپنی دلہن (مادہ بندر) کی تلاش کے لیے وہاں سے فرار ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے بندروں کی رکھوالی کرنے والے ذمے دار ادارے کے مالک ولی ہیفرنین نے مفرور بندر کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

 ہیفرنین کے مطابق چارلی نامی بندر کو 20 سال قبل اس وقت اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کی ایک لیبارٹری لایا گیا تھا جب اس کی عمر دو سال تھی۔ تاہم اب جب وہ جوان ہو گیا ہے تو اسے دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا کیونہ وہ اپنے قرب وجوار میں موجود زائد العمر مادہ بندروں کو ہراساں کرنے لگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی لڑکی نے 140 زبانوں میں گانےگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

بندرون کے نگراں ادارے کے مالک نے بتایا کہ چارلی کو دوسرے مقام پر منتقل کی جا رہا تھا تاہم وہ کشتی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔

ولی ہیفرنن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ چارلی ممکنہ طور پر کم عمر مادہ ساتھی کی تلاش میں ہے، وہ آئرلینڈ کے شہر ’وِکلو‘ کے بارے میں پُرجوش ہے کہ کیونکہ وہاں نوجوان مادہ بندر کثیر تعداد میں ہیں۔

انہوں نے مقامی شکاریوں اور شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ چارلی درختوں میں چھپا ہو سکتا ہے۔ وہ انسانی رابطے کا عادی نہیں ہے اور اگر اس کے پاس جانے کی کوشش کی جائے تو وہ بھاگ جائے گا یا کاٹ بھی سکتا ہے، تاہم اس کو گولی مارنے سے گریز کیا جائے۔