این اے 71 ؛ ریحانہ امتیاز ڈار کو خواجہ آصف پر 49ہزار ووٹوں کی برتری

Feb 08, 2024 | 19:54:PM
این اے 71 ؛ ریحانہ امتیاز ڈار کو خواجہ آصف پر 49ہزار ووٹوں کی برتری
کیپشن: خواجہ آصف، ریحانہ امتیاز ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں اشفاق)سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 71 میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ریحانہ امتیاز ڈار نے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف پر 49000ووٹوں کی برتری حاصل کرلی۔

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 کے 353 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے 131615 ووٹ لئے،مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف 82615 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں،ریحانہ امتیاز ڈار کو  49000 ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہے۔