حکمران این آر او کا واویلا کر رہے ہیں ، کس نے مانگا ؟قمر زما ن کا ئرہ

Feb 08, 2021 | 19:33:PM
حکمران این آر او کا واویلا کر رہے ہیں ، کس نے مانگا ؟قمر زما ن کا ئرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ  حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں ۔پاک فوج کے ترجمان پہلے بھی بیان دے چکے ہیں کہ انکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق قمر زما ن کا ئرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کی ترجمانی کر رہی ہے ۔ڈھائی سال سے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دے رہے تھے اب مذاکرات کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ یہ این آر او کا واویلا کر رہے ہیں ان سے کس نے این آر او مانگا ۔ وزیر اعظم صرف الزامات لگا رہے ہیں ثبوت فراہم نہیں کر ر ہے ۔بمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے ۔ جو اندر سے کمزور ہوتے ہیں گالیاں دیتے ہیں ۔ شیخ رشید کہ دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں ۔