کراچی، ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس کاٹنا شروع کردی

Dec 08, 2023 | 20:08:PM
کراچی، ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس کاٹنا شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کراچی کی صنعتوں کیلئے  ایک اور بڑی مشکل، صنعتکاروں کو گیس قیمتوں پر احتجاج کرنا مہنگا پڑگیا، ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس کاٹنا شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک جانب صنعت کاروں کا گیس کی قیمتوں پر احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس کاٹنا شروع کردی ہے،ایس ایس جی سی نے کراچی کے متعدد بڑے ایکسپورٹ یونٹس کی گیس جبری طور پر بند کردی اور بڑے 49 یونٹس کی گیس گزشتہ روز کاٹ دی۔

صنعتکاروں کے احتجاج اور گیس کمپنی کے اقدامات سے رواں ماہ کروڑوں ڈالر کے ایکسپورٹ آرڈر متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،جبکہ رواں ماہ کرسمس کے موقع پر دی جانے والے کرسمس آرڈر بھی وقت پر نہیں پہنچ پائیں گے،گیس کی فراہمی  معطل کی جانے  والی ایکسپورٹ یونٹس میں آرٹیکسٹک ٹیکسٹائل ،ارٹیکسٹک گارمنٹس ،سنچری ٹیکسٹائل ،صدیق سنز ،راجبی ٹیکسٹائل،ٹاٹاٹیکسٹائل ،سلور ٹیکسٹائل ،افروز ٹیکسٹائل ،لکی انرجی ،نوینا انڈسٹریز ،نووا لیدر ،پرل فیبرکس سمیت 49 بڑے ایکسپورٹ یونٹ شامل ہیں ۔

صنعتکار جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ گیس کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج پر ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ایس ایس جی سی ڈرا دھمکا کر اور زبردستی ایکسپورٹ سیکٹر کی گیس کاٹ رہے ہیں۔

 صنعت کار کا مزید  کہنا ہے گزشتہ روز گیس بند کرنے پر حکومت سے مزاکرات ہوئے مزید گیس کنکش نہ کاٹنے کی یقین دہانی کرائی گئی ،جو گیس کنکش بند کئے انہیں بھی کھولنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی،جاوید بلوانی نے کہا کہ وفاقی وزیر توانای کی یقین دہانی کے باوجود ایس ایس جی سی گیس کھولنے کو تیار نہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مارکیٹ میں سرمائے کی کمی، سٹیٹ بینک نے بڑا قدم اٹھا لیا

سابق چئیرمین کاٹی مسعود نقی  نے کہا کہ  ایس ایس جی سی نے مہنگی آر ایل این جی کیساتھ گیس مکس کرنے کاعندیہ دیا ہے،اگر معاہدہ نہیں کیا گیا تو تین ماہ کے لئے گیس کاٹی جائے گی،آر ایل این جی مکس کرنے سے گیس کی قیمت میں دگنا اضافہ ہو جائیگا, جبکہ آر ایل این جی انرجی مکس ریٹ پر فیکٹریاں چلانا ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کرسمس اور ایکسپورٹ کے آرڈرمکمل نہ ہونے سے ملک کو زرمبالہ کی مد میں کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو گا۔