بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ کا طنز

Dec 08, 2022 | 12:19:PM
بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ کا طنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بنگلادیش کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر طنز کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار۔

وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے مشورہ بھی دیا۔

بنگلادیش کے خلاف مسلسل دوسری شکست پر وریندر سہواگ نے کہا کہ کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

بنگلادیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 رنز سے شکست  دی تھی۔