پر یا نکا کو کس کا بے صبری سے انتظار؟دیکھئے خبر

Dec 08, 2020 | 22:48:PM
پر یا نکا کو کس کا بے صبری سے انتظار؟دیکھئے خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنے مداحوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ۔تصویر وائرل کر کے خو د بھی محظو ظ ہو ئیں۔ اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں وہ ایک کتاب پکڑے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’وہ احساس جب میں اپنی کتاب اپنے ہاتھوں میں پکڑی ہوں گی۔‘ ساتھ میں اداکارہ نے لکھا کہ میں مذاق کر رہی ہوں، مجھے صرف اپنی کتاب کا جیکیٹ ملا ہے، اسے میں نے ایک دوسری کتاب پر لپیٹا ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ آخر یہ کیسا احساس ہوگا۔ اپنے پیغام میں پریانکا نے ہنسنے کی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ انھیں اپنی کتاب کی پہلی کاپی کا بے صبری سے انتظار ہے جو آئندہ ماہ شائع ہوگی۔ساتھ ساتھ پریانکا نے اپنے مداحوں کو لکھا کہ وہ بھی ان کی کتاب چاہتے ہیں تو وہ ان کی پرفائل کے بائیو میں دیے گئے لنک پر جاکر آرڈر کر سکتے ہیں۔