حکومت اب خود گھرجانےوالی ہے:مریم نواز

Dec 08, 2020 | 14:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لیگی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ 13دسمبرسے پہلے ہی لاہور نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے ،اب یہ حکومت خود ہی گھر جانے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کیلئےاسلام آباد  روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے  کہ جس طرح سے کل لاہور نکلا پوری دنیا نے دیکھا۔13دسمبر کے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے۔ اتنی ایف آئی آرز کاٹی گئیں کہ اب ان کا خوف نہیں رہا۔ اس تحریک کو عوام لیڈ کر رہی ہے۔ مریم نواز ہو یا کوئی اور، یہ تحریک کبھی اب حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی۔

لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام پی ڈی ایم اور نواز شریف کی طرف اپنی نجات دیکھتے ہیں۔قانون اور آئین کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں ،کسی حکومتی ترجمان کی بات کا جواب نہیں دینا چاہتی۔