غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کیلئے چیلنج ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیاکیلئے چیلنج ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عرفان صدیقی کاکہناتھا کہ اس شرمناک، غیر قانونی اور غیر اخلاقی فیصلے پر بھی عالمی ضمیر نے شدید رد عمل نہ دکھایا تو ظلم، جبر اوراندھی طاقت کی حکمرانی کو جواز مل جائے گا،ایسے اقدامات سے خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ اسرائیل کو سمجھانے کا وقت آگیا ہے کہ اس کے علاوہ دوسرے انسانوں کو بھی زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی اقدام پر خاموشی ظلم، ناانصافی اورانسانیت کُشی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔