سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر سے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہونے لگا، مقدمات کی تعداد 57 ہزار 153 تک پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر سے تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ تعداد 57 ہزار 153 تک پہنچ گئی ہے ۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کے عہدے سنبھالنے کے وقت زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار کے قریب تھی۔اور مارچ 2025 میں یہ تعداد کم ہو کر 55 ہزار تک پہنچی ہوئی تھی ، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران زیر التواء مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رحمت العالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے 5 ارکان تعینات،خورشید ندیم چیئرمین مقرر