افغان کر کٹ حکام کی جا نب سے پا کستان کیخلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق

Aug 08, 2021 | 23:30:PM
افغان کر کٹ حکام کی جا نب سے پا کستان کیخلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کر کٹ کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر آگئی ۔افغانستان کے  کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکی تصدیق کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیریز سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سیریز کے لیے افغانستان کی  ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی ۔

یا د رہے  کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ۔یہ  تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے افغانستان پہلے ہی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو م عا شو ر کی ممکنہ تا ریخ سے متعلق اہم خبر