چا ئے کا سٹا ل کھو لنےوالے 3دوست 100کروڑ سے زائد روپے کے مالک کیسے بنے؟ دلچسپ خبر

Aug 08, 2021 | 22:53:PM
چا ئے کا سٹا ل کھو لنےوالے 3دوست 100کروڑ سے زائد روپے کے مالک کیسے بنے؟ دلچسپ خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) ریاست مدھیہ پردیش کے اندور شہر سے تعلق رکھنے والے 3 دوستوں نے آج سے 5 سال قبل سرکاری ملازم بننے کے بجائے چائے کا سٹال کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد قسمت کی دیو ی ان پر مہر با ن ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  تینوں دوستوں نے ملازمت کر نے اور اسے ڈھو نڈنے میں وقت ضا ئع کر نے کے بجائے’ چائے سُٹا بار‘ کے نام سے ایک سٹال کھولا اور چند ہی برسوں میں کروڑ پتی بن گئے۔یہ خوش قسمت دوست اب  100کروڑ سے زائد بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں اور صرف 5 سال کے عرصے میں ان کی دبئی ، عمان اور اسپین سمیت بھارت بھر میں 165 شاخیں قائم ہو گئی ہیں۔
چائے سُٹا بار عام چائے کے ڈھابوں سے قدرے مختلف ہے کیوں کہ یہاں صرف 10 روپے میں مختلف فلیور کی چائے دستیاب ہے، یہی نہیں اسٹال پر چائے کے علاوہ سینڈوچ، میگی اور پاستا بھی دستیاب ہوتا ہے۔

اس اسٹال کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں چائے مٹی کے کپوں اور کلہاڑ میں پیش کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ان لو گو ں  نے 2016 میں اپنا پہلا چائے کا سٹال 3 لاکھ  روپے میں کھولا  ۔یہ  اب یہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل ہو چکا ہے جس کی دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی شاخیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کو رونا وائرس موبائل فو ن کی سکرین پر کتنا عر صہ زندہ رہ سکتا ہے؟ جانئے اہم انکشاف