کو رونا وائرس موبائل فو ن کی  سکرین پر کتنا عر صہ زندہ رہ سکتا ہے؟ جانئے اہم انکشاف

Aug 08, 2021 | 15:26:PM
کو رونا وائرس موبائل فو ن کی  سکرین پر کتنا عر صہ زندہ رہ سکتا ہے؟ جانئے اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) سائنسدان اس کھوج میں لگے کہ کو رو نا وائرس مخلتف اشیا پر کتنے دن تک زندہ رہ سکتا ہے؟ تحقیق کے دوران اختلاف رائے بھی پیدا ہوا مگر تمام محققین اس بات پر متفق ہیں کہ ہاتھوں کو بار بار دھونے سے وبا سے بچا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کے سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق بیس ڈگری در جہ حرا رت   والے ماحول میں اس  بیماری کا سبب بننے والا سارس کو ٹو وائرس کرنسی نوٹ اور موبائل فون کی اسکرین کی شیشے جیسی چکنی سطحوں پر28 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ  وائرس کے مقابلے میں انفلونزا اے کا وائرس اسی طرح کی چکنی سطحوں پر صرف 17 دنوں تک ہی زندہ رہ پاتا ہے۔اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر شین ریڈل کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ہاتھوں کو دھونے اور جہاں ممکن ہو اس جگہ کو سینیٹائز کرنے اور وائرس کے ربط میں آنے والے سطحوں کو صاف کرنے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

محققین کے نزدیک کو رو نا وائرس کم درجہ حرارت پر کھردری یا ناہموار سطح میں کم وقت تک زندہ رہ پاتا ہے، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کپڑے جیسی کھردری سطح پر یہ وائرس14 دنوں کے بعد زندہ نہیں رہ سکتا۔اس سے قبل تجربہ گاہوں میں کیے گئے تجربات سے پتہ چلا تھا کہ کرنسی نوٹ اور شیشے پر کورونا وائرس دو یا تین دنوں تک ہی زندہ رہ سکتا ہے جب کہ پلاسٹک اور اسٹین لیس اسٹیل کی سطح پر یہ6 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن نے اپنے سسر کیساتھ ایسا ڈانس کر دیا کہ دیکھنے وا لے عش عش کر بیٹھے۔۔ ویڈیو وائرل