جنگ بندی میں امریکہ سے ہم آہنگی لیکن"انگلی ٹریگر پر ہے،" نیتن یاہو نے دھمکی دےدی

Apr 08, 2026 | 23:01:PM
جنگ بندی میں امریکہ سے ہم آہنگی لیکن
کیپشن: آج شب یروشلم مین ریلیز کئے گئے ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا۔   نیتن یاہو نے ایران جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے کے  دعوے کے ساتھ یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے اہداف حاصل نہیں ہوئے۔ انہوں نے خود کو جنگ بندی میں شریک بھی قرار دیا اور کسی بھی وقت جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی عوام سے خطاب میں تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کے ایران جنگ میں مقاصد پورے نہیں ہوئے، اسرائیل کے  مزید اہداف پورے کرنے کے لئے ہم کسی بھی وقت لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انگلی  ٹریگر پر ہے'۔ اس کے ساتھ ہی نیتن یاہو نے بتایا کہ جنگ بندی کے متعلق امریکہ اور اسرائیل میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔

نیتن یاہو نے آج شب یروشلم میں ایک ویدیو بیان دیا ہے جو ایران امریکہ جنگ بندی کے اعلان اور نفاذ کے بعد ان کا پہلا بیان ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے اس  ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیل کے پاس "مزید اہداف مکمل کرنے ہیں"۔

"ہم انہیں حاصل کریں گے،"  نیتن یاہو نے وعدہ کیا اور کہا،  "یا تو معاہدے کے ذریعے، یا پھر نئی لڑائی کے ذریعے۔"

اسرائیل،  نیتن یاہو نے کہا، ’’کسی بھی وقت لڑائی میں واپس آنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

"انگلی ٹریگر پر ہے،" نیتن یاہو نے دھمکی دی۔ 

بڑے پیمانہ پر کامیابیوں کا دعویٰ

یتن یاہو نے اپنے اس طویل خطاب مین کہا، ہم نے ایران جنگ میں 'بڑے پیمانے پر کامیابیاں' حاصل کیں، 'اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے'
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد نیتن یاہو کئی گھنٹے خاموش رہے۔ اب  کئی گھنٹے بعد ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا،  "ہم نے مل کر بڑی کامیابیاں حاصل کیں،"  "ہمارے جنگجو محاذ پر اور آپ پیچھے موجود ہیں۔"

نیتن یاہو نے کہا، اس مہم کی باٹم لائن یہ ہے کہ "اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اور ایران پہلے سے زیادہ کمزور ہے۔"

جنگ بندی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ہوئی

یتن یاہو  نے اپنی اس تقریر میں اصرار کیا  کہ امریکہ نے انہیں جنگ بندی سے حیران نہیں کیا۔
 وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا اصرار ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی "اسرائیل کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ" کی گئی تھی۔

"انہوں نے ہمیں آخری لمحات میں حیران نہیں کیا،" 

انہوں نے زور دیا  کہ "یہ مہم کا اختتام نہیں ہے، یہ مہم کے تمام اہداف کو حاصل کرنے کا ایک اسٹیشن ہے۔"  جب ایران پہلے سے زیادہ کمزور ہے تو امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں داخل ہو رہا ہے، اور دعویٰ کرتا ہے کہ تہران اپنے تمام مطالبات یعنی پابندیوں کا خاتمہ، معاوضہ، جنگ کا مستقل خاتمہ اور لبنان میں جنگ بندی جیسے مطالبات ترک کرنے کے بعد آبنائے ہرمز کو کھول رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سپر ایل نینو  آ رہا ہے!  گرم سمندرہمارے ہاں  سخت گرمی اور خشک سالی لا سکتا ہے