پی ایس ایل الیون، وکٹ بدل گئی، حیدر آباد کنگز مین کی قسمت نہیں بدلی، زلمی کےہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وکٹ بدل گئی لیکن حیدر آباد کنگز مین کی قسمت نہیں بدلی۔ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ گیارہ کے پندرھویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین پشاور زلمی سے پٹ گئی۔ حیدر آباد نے پہلے کھیل کر ساڑھے 18 اوورز میں 145 رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔
افتخار احمد پلئیر آف دی میچ رہے۔ انہوں نے آج 4 وکٹیں حاصل کیں اور 10 گیندوں سے 15 رنز بھی بنائے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن
پاکستان سپر لیگ نے 11 ویں ایڈیشن سے کچھ روز پہلے بننے والی ٹیم حیدر آباد کنگز مین نے اب تک چار میچ کھیلے اور چاروں میچ ہار گئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ایک اور نئی ٹیم ملتان سلطانز بھی اپنے چاروں میچ ہار چکی ہے تاہم حیدر آباد قدرے بہتر نیٹ رن ریٹ کے سبب ایک سلاٹ اوپر ہے۔
پشاور زلمی نے اب تک تین میچ کھیلے اور دو میچ جیت کر ایک میچ کا کھیل نہ ہونے کے سبب 5 پوائنٹس بنا پائی ہے۔ پشاور زلمی آج شب پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ ان سے اوپر اسلام آباد یونائٹڈ کے بھی پانچ پوائنٹ ہیں لیکن قدرے بہتر نیٹ رن ریٹ کے سبب وہ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ زلمی کو یونائٹڈ پر یہ ایج حاصل ہے کہ یونائٹڈ کے پانچ پوائنٹ 4 میچ کھیل کر بنے اور وہ ایک میچ ہار چکے ہیں۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ
زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوشل مینڈس نے 27 رنز بنائے۔
مائیکل بریس ویل نے 25 بنائے۔
فرحان یوسف 15، محمد حارث 11 اور عبدالصمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افتحار احمد 15 رنزاور عامر جمال 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے۔
10 اوورز میں وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 78رنز بنائے تھے۔
اس کے بعد زلمی کی رنز بنانے کی رفتار مزید سست ہوئی۔ 17 اوورز کے اختتام پر ان کا مجموعی 125 رنز تھا۔
ایک موقع پر یہ دکھائی دینے لگا تھا کہ آج حیدر آباد کنگز مین کی قسمت بدل سکتی ہے اور وہ میچ جیت سکتے ہیں۔
17 ویں اوور میں صرف 2 رنز بنے اور ایک وکٹ بھی گر گئی۔ محمد علی نے فرحان یوسف کو آؤٹ کر دیا اور 3 ڈوٹ بالز کیں۔
18 ویں اوور میں حنین شاہ نے عبدالصمد کو آؤٹ کیا اور 4 ڈوٹ بالز کیں
19 اوور ختم ہوئے تو پشاور زلمی کا سکور 132 رنز تھا۔ اس اوور میں محمد علی نے ایک ڈوٹ بال کی اور 5 گیندوں پر صرف سنگل رن بننے دیئے۔
پشاور زلمی کو آخری اوور میں شکست سے بچنے کے لئے 13 رنز اور میچ جیتنے کے لئے 14 رنز کی ضرورت تھی۔ گزشتہ تین اوورز کا حال دیکھ کر زلمی کی ہار یقینی نظر آ رہی تھی۔
آخری اوور میں لیکن افتخار احمد نے پہلی بال پر حنین شاہ کو چوکا مار دیا، دوسری بال پر سنگل رن بنائی، عامر جمال نے تیسری بال پر سنگل رن بنائی اور چوتھی بال پر افتخار نے چھکا مار دیا۔
اس سنسنی خیز اوور کی پانچویں بال پر افتخار نے سنگل لے کر سکور ٹائی کر دیا۔ چھٹی بال پر عامر جمال نے سنگل رن بنا کر زلمی کو میچ جتوا دیا۔
افتخار نے آج 4 وکٹیں حاصل کیں اور 10 گیندوں سے 15 رنز بھی بنائے۔
عامر جمال 10 گیندوں سے 6 رنز بنا کر وننگ سٹروک لگانے میں کامیاب رہے۔

حیدرآباد کنگز مین کی باؤلنگ
کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد علی، حنین شاہ، حسان خان اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 حاصل کی۔
محمد علی کی غیر معمولی باؤلنگ نے آج حیدر آباد کو جیت کے قریب پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے تین اوورز میں صرف 16 رنز کھائے اور آخری تین ڈیتھ اوورز میں غیر معمولی مہارت کے ساتھ ڈوٹ بالز کر کے زلمی کو مشکل سے دوچار کئے رکھا۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ
محمد حارث نے اچھا آگاز کیا لیکن 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کیپٹن بابر اعظم نے بھی اوپننگ کی اور کوسل مینڈس کے ساتھ مل کر تیزی سے پاور پلے میں مجموعہ کو بڑھایا۔
کوسل مینڈس24 گیندوں سے 27 رنز بنا کر صائم ایوب کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم نے دس اوورز کے اختتام تک 29 رنز بنائے ہیں اور مشیل بریس ویل نے 11 رنز بنائے ہیں۔
میچ کا ٹاس بابر نے جیتا
پی ایس ایل 11 کے کراچی میں ہو رہے پہلے اور سیزن کے 15 ویں میچ میں ٹاس پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے جیتا۔ بابار اعظم نے حیدر آباد کو بیٹنگ آفر کی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔
حیر آباد کنگز مین کی بیٹنگ
حیدر آباد کنگز مین کے بیٹرز ابتدا ہی س باؤنڈریز کھیلنے میں سست رہے۔
صائم ایوب 15 بالز سے 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسرے اوپنر معاذ 8 گیندوں سے صداقت 17 رنز بنانے مین کامیاب ہوئے لیکن آؤٹ ہو گئے۔
شرجیل خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان کو ایک بھی رن بنانا نصیب نہیں ہوا۔
تاہم حیدر آباد کے بدیسی بیٹر کوشل پریرا نے 35 گیندوں سے 58 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان مارنوس لیبوشین نے 27 رنز بنائے ۔
عرفان اور حسن خان نو نو رنز بنا سکے۔
مہیش تھیکشنا صفر پر آؤٹ ہوئے۔
حنین شاہ اور محمد علی کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤت واپس آئے۔
حیدر آباد گینگز مین کی ٹیم 145 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔

زلمی کی باؤلنگ
پشاور زلمی کے افتخار احمد نے 21 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
صفیان مقیم نے 32 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
