کفایت شعاری پالیسی ؛سرکاری ملازمین و افسران کا آنیریم بند

Apr 08, 2026 | 12:40:PM
کفایت شعاری پالیسی ؛سرکاری ملازمین و افسران کا آنیریم بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( آزاد نہڑیو )چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاھ نے ملازمین کو سالانہ ملنےوالا آنیریم بند کردیا جس کے باعث سرکاری ملازمین و افسران مالی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔
چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن اور جنرل ایڈمنسٹریشن اور عملدرآمد کے ملازمین و افسران کا سالانہ آنیریم بند کردیا،اس حوالے سے سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کی سفارش مسترد کردی گئی۔
رواں مال سال 2025 اور 2026 میں مختص رقم تقسیم نہیں کی گئی،سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و عملدرآمد ونگ کے ایک ہزار سے زائد ملازمین آنیریم سے محروم ہوگئے ہیں،سیکریٹری سروسز نے سفارش چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کی تھی جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری خزانہ کو سفارش ارسال کی اورسیکریٹری خزانہ نے منظوری دےدی۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ،31ہزار پراپرٹیز سربمہر
 ملازمین نے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دفتری اوقات سے زائد وقت ڈیوٹی کرتے ہیں اس کے باوجوداس سال آنیریم سے محروم رکھا گیا۔