کراچی کے کھلے مین ہالز نے مزید دو افراد کی جان لے لی

Apr 08, 2023 | 20:20:PM
کراچی کے کھلے مین ہالز نے مزید دو افراد کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی  کے علاقہ اورنگی ٹاون میں مین ہال کھلے ہونے کے باعث ایک خاتون اور ایک مرد مین ہول میں گر کر جان بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے  مطابق کراچی میں کھلے مین ہول دو اور قیمتی جانیں لے گئے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 میں مین ہول میں گرنے سے چار بچوں کی ماں اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق خاتون کو بچانے کیلئے ایک شخص  نے گٹر میں کود گیا جبکہ  زہریلی گیس کے باعث دم توڑ گیا، خاتون اور مرد کی لاشوں کو نالے سے نکال لیا گیا ، لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،مرنے والی خاتون کی شناخت رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والا مرد پھلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا،دوسری جانب  پولیس جاں  بحق ہونے والے شخص کی شناخت کر رہی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق  رضیہ بی بی روزے کی حالت میں آفس سے  اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ گٹر میں گر گئی,خاتون کو بچانے کےلئے دوسرا شخص بھی مین ہول میں کودا تھا لیکن ریسکیو حکام  اسے بچا نا سکے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ یو سی عہداروں کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ  ڈھکن لگا دیں، پہلے بھی گٹر کھلے رہنے کی وجہ سے حادثات ہوتے رہتے تھے،آج ہمارے گھر کا فرد گیا ہے ، دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے بیٹے کا کہنا تھا کہ آج ہمارے سر سے والدہ کا سہارا چلا گیا۔