مسلم لیگ ن خیبرپختونخوااختلافات کا شکار، اہم رہنماﺅں کو شوکاز نوٹس جاری 

Apr 08, 2023 | 19:03:PM
مسلم لیگ ن خیبرپختونخوااختلافات کا شکار، اہم رہنماﺅں کو شوکاز نوٹس جاری 
کیپشن: ن لیگ پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں دراڑپڑ گئی،قیادت کی جانب سے پارٹی رہنماﺅں کو شوکاز نوٹس کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا، ارباب خضر کو شوکاز جاری کر دیئے گئے،فرید مفکر اور ایثال خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا،تمام رہنماﺅں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری کیا گیا۔
شوکاز نوٹس میں کہاگیاہے کہ پندرہ یوم کے اندر وضاحتی جواب دیا جائے ،پارٹی کو دو ڈھیروں میں تقسیم اور بغاوت کی کوشش کی گئی ،شوکاز نوٹس مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے جاری کئے ،شوکاز نوٹس میں کہا گیاہے کہ تمام پانچ ممبران کو پارٹی عہدوں دے الگ کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ، انٹی کرپشن سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے قریب پہنچ گیا